آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ذیقعد 1441ھ 10؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارت: حاملہ ہتھنی کو ہلاک کرنے والا ملزم گرفتار

بھارت میں حاملہ ہتھنی کی اذیت ناک ہلاکت میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم ولسن نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے جنگلی سوروں کے شکار کے لیے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں چند روز قبل ایک حاملہ ہتھنی کی درد ناک ہلاکت میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کے مزید دو ساتھی غائب ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم ولسن نے بتایا کہ اس نے جنگلی سوروں کے شکار کے لیے دھماکہ خیز مواد سے بھرا پھل رکھا تھا، ہتھنی کی موت اس وقت ہوئی جب اس نے دھماکہ خیز مواد سے بھرے پھل کو کھانے کی کوشش کی۔

پولیس پر تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ولسن جنگلی جانوروں کا گوشت غیر قانونی طریقے سے فروخت کرتا تھا، وجس کے بعد ولسن پر جنگل اور وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے گزشتہ دنوں حاملہ ہتھنی کی موت سے متعلق تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کی نظریں تین مشتبہ افراد پر ہے۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث پائے جانے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں بھارت میں ایک حاملہ ہتھنی نے دھوکے سے پٹاخے سے بھرا پھل کھا لیا تھا جس کے پھٹنے سے وہ تڑپ تڑپ کر مر گئی، افسوسناک واقعے پر فنکاربرادری نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو موت کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں 23 مئی کو کھیتوں کے قریب پیش آیا تھا۔ اس علاقے کے لوگ اپنی فصلوں کو جنگلی جانوروں سے بچانے کے لیے پھلوں میں پٹاخے بھر کے پھینک دیتے ہیں، تاکہ جانور ان کے پھٹنے سے بھاگ جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید