• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( پ ر ) سماجی خدمت ہی اصل عبادت ہے یہ بات سوشل اسٹوڈینٹس فورم کے زیرِ اہتمام ہفتہ عیادت کے سلسلے میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہی اس موقع پر مہمانِ خصوصی عالمگیر ویلفیئر انٹر نیشنل کے ڈائریکٹر فنانس /انفارمیشن شکیل دھلوی نے کہا کہ سوشل اسٹوڈینٹس فورم کی سماجی خدمات قابلِ تقلید ہیں۔ اس موقع پر انکے ہمراہ راشد انصاری ، انور جمال انصاری، احسن احمد خان، شازیہ عالم ، نوشین راشد و دیگر اراکین بھی کثیر تعداد میں موجود تھیں۔
تازہ ترین