• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ماسک نہ پہننے پر پولیس کا شہری پر جارج فلائیڈ طرز کا تشدد

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھپور سے سامنے آنے والی مبینہ پولیس تشدد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کا ایک اہلکار شہری کی گردن کو گھٹنے سے دبا رہا ہے۔

لگ بھگ اسی طرح جیسے امریکی ریاست منیسوٹا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی گردن دبائی گئی تھی، اس شہری کو ماسک نہ پہننے کی وجہ سے پولیس کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈیا کے مختلف شہروں کی طرح جودھپور میں بھی عوامی مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری اعلان کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین