• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ بھر میں 239 کورونا کے مریض آئی سی یو میں ہیں، جن میں سے 80 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ 239 کورونا مریضوں میں سے 194 مریض ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں آکسیجن پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اعدادوشمار سے کورونا کے مریضوں کی بگڑتی حالت کا ہم بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ہم اگر اور کچھ نہیں کرسکتے تو کم از کم ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

ترجمان سندھ حکومت نے سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، مارکیٹوں اور رش والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ صورتحال تیزی سے خراب ہورہی ہے، اللہ پاک ہم سب پر اپنا خصوصی کرم فرمائے، آمین۔

تازہ ترین