• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہول گاندھی نے وزیر دفاع راج ناتھ پر طنز کے تیر برسادیے

بھارت: راہول گاندھی نے وزیر دفاع راج ناتھ پر طنز کے تیر برسادیے


بھارت میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ پر طنز کے تیر برسا دیے۔

اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’کیا لداخ میں چینیوں نے بھارتی علاقے پر قبضہ کرلیا ہے؟‘

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وزیرِ دفاع کو اس سوال کا جواب دینا پڑے گا، جس طرح انہوں نے کانگریس کی علامت ’ہاتھ‘ پر تبصرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے ایک بیان میں کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگرآپ کے ہاتھ میں درد ہو رہا ہے تو آپ دوا لے سکتے ہیں لیکن اگر آپ کا ہاتھ ہی درد ہو تو آپ کیا کریں گے؟‘

تازہ ترین