• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنزانیہ کے صدر کا ملک سے کورونا کے خاتمے کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) تنزانیہ کے صدر جان مگلفی نے اپنے ملک کو ‘کورونا وائرس سے پاک‘ قرار دے دیا ہے۔صدر جان مگلفی نے عالمی وبا پر کامیابی سے قابو کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پیچھے تنزانیہ کی عوام کی عبادات اور روزے ہیں ۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے تنزانیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کورونا کے اعدادوشمار بروقت جاری نہیں کئے ۔ تنزانیہ کے ٹی کی رپورٹ کے مطابق تنزانیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ مجھے اس ملک کا صدر بننے کی خوشی ہے جس نے خدا کو پہلے رکھا، خدا تنزانیہ سے محبت کرتا ہے‘۔کیتھولک عیسائیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تنزانیہ میں شیطان کو ہمیشہ شکست ہوگی کیوں کہ تنزانیہ کی عوام خدا سے محبت کرتے ہیں اسی لئے کورونا کو بھی خدا نے تنزانیہ میں شکست سے دوچار کردیا۔

تازہ ترین