• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی پر میزائل حملوں میں مزید 2 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈرونز کا ملبہ 2 گھروں کے صحن میں گرا، جس سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

اماراتی حکام نے کہا ہے کہ زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ اماراتی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ڈورنز مار گرائے گئے ہیں۔

اماراتی حکام نے شہریوں کا اطمینان دلایا ہے کہ امارت بھر میں سنی جانے والی آوازیں دراصل کامیاب دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید