• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی آیت اللّٰہ خامنہ ای کی غائبانہ نمازِ جنازہ کا اہتمام کرے گی: حافظ نعیم

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم—فائل فوٹو
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم—فائل فوٹو 

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آیت اللّٰہ خامنہ ای کی غائبانہ نمازِ جنازہ کا اہتمام کرے گی اور یہ نقصان صرف ایران کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج کی بات کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے اور کسی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی تاریخ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے بھری پڑی ہے، امریکا اور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر کھلے عام حملے کئے گئے ہیں، امریکا کی تاریخ ہے اس نے ہمیشہ امن کو پامال کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت کو ایران کو کھلے عام سپورٹ کرنا چاہیے اور ہمارے حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے امریکا کسی کا دوست نہیں۔

قومی خبریں سے مزید