راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے سابق جنرل سیکرٹری اور پیپلز پارٹی کینٹ کے صدر ملک ظہیر ارشد نے کہا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی کیخلاف دی گئی درخواست پر ایف آئی اے نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ملک ظہیر ارشد نے سنتھیا ڈی رچی کے ٹویٹ جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کیخلاف الزامات لگائے گئے تھے کی مذمت کرتے ہوئے سائبر کرائم کو مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ ٹویٹ سے کروڑوں لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔