ملتان (سٹاف رپورٹر)شاہ مدینہ کے پٹواری ساجد کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرانے کا معاملہ۔متاثرہ شہری اللہ ڈیوایا نے ضلع کچہری ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پٹواری کو رشوت وصول کرنے پر گرفتار کرایا تو اس کے ساتھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، زمین کے معاملات اور کاغذات درستگی کرانے کے لئے پٹواری نے پندرہ ہزار بطور رشوت مانگے تھے، اینٹی کرپشن نے پٹواری کو گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے، سی پی او ملتان، وزیر اعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ پولیس کے ذریعے ملزمان سے تحفظ فراہم کیا جائے۔