پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ انسان کی حقیقی زندگی اُس کی موت کے بعد شروع ہوتی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی نے اپنے چاہنے والوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’دوسروں کے ساتھ، اپنے خاندان والوں کے ساتھ، کمزور اور غریبوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کریں۔‘
حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’ایماندار ی اور سچائی کو اپنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے کسی بھی اقدام اور آپ کی زبان سے نکلے الفاظ سے دوسرے لوگ محفوظ رہیں۔‘
اداکار نے لکھا کہ ’زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کریں اور ہم سب یہ جانتے ہیں کہ انسان کی حقیقی زندگی اُس کی موت کے بعد ہی شروع ہوتی ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’اور بے شک تمام سلامتی اور سکون اللّہ ہی کی طرف سے ہے۔‘
واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اکثر ٹوئٹر پر اسلام سے متعلق معلوماتی پیغامات جاری کرتے نظر آتے ہیں اور اُن کے مداح اُن کے اِن پیغامات کو بےحد پسند بھی کرتے ہیں۔