سیکریٹری صحت پنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی پلان منظوری کے لیے چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔
سیکریٹری صحت پنجاب محمد عثمان کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا۔ جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں زندگی رواں دواں رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔
محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیز پر بہرصورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، ان علاقوں میں ضروریات زندگی کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ زیادہ کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن ہے، مربوط حکمت عملی سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنائیں گے۔