اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)امریکی خاتون سنتھیا رچی نے اپنے خلاف مقدمہ اندراج کا عدالتی حکم چیلنج کردیا۔امریکی خاتون سنتھیا رچی نے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا، ایف آئی اے کو میرے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روکا جائے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی درخواست پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔