• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی گھر سے پانچویں خاتون سی ایس پی آفیسر

ایک ہی گھر سے پانچویں خاتون سی ایس پی آفیسر


سینٹرل سپرئیر سروسز (سی ایس ایس) 2019 کے حتمی نتائج سامنےا ٓگئے۔

مقابلے کے امتحان کے نتائج سامنے آئے تو حیرت انگیز خبر بھی ساتھ لائے کہ ایک ہی گھر سے پانچویں خاتون سی ایس پی آفیسر ز بن گئی۔

زوہا ملک سی ایس ایس 2019 میں کامیابی حاصل کی، وہ اپنے گھر کی پانچویں سی ایس پی آفیسر بنیں۔

ان سے قبل ان کی 4 بہنیں مقابلے کے امتحانات پاس کرکے مختلف شعبوں میں فرائض انجام دے رہی ہیں۔

راولپنڈی کی رہائشی زوہا ملک نے سی ایس ایس 2019 میں پاس کیا جس کے بعد وہ آفیسرز مینجمنٹ گروپ میں شامل ہوں گی۔

اس سے قبل ان کی دو بہنوں ماروی اور سسی ملک شیر نے سال2017ء میں ایک ساتھ امتحان پاس کیا تھا، سسی ڈپٹی سی ای او چکلالہ کینٹ جبکہ ماروی ملک شیر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کے طور پر فرائض کی ادائیگی کررہی ہیں۔

اسی گھر کی سب سے بڑی بہن لیلیٰ ملک نے2008ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور اب وہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کراچی میں افسر ہیں۔

ان سے چھوٹی شیریں ملک نے 2010ء میں مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کی اور وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں تعینات ہیں۔

زوہا ملک نے اپنی کامیابی کے حوالے سے کہا کہ ان کے والدین ان پر فخر محسوس کرتے ہیں، وہ بیٹیوں کی خود مختاری اور کامیابی پر یقین رکھتے ہیں۔

تازہ ترین