تہران(اے ایف پی)افغانستان کے قائمقام وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر، ایک اعلی سطحی اقتصادی اور سیکورٹی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز تہران پہنچے، ان کا یہ دورہ ایران میں افغان مہاجرین کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد ہوا ہے۔ محمد حنیف اتمر اور ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے درمیان ملاقات میں مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔