• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا اور دیگر آفات ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہیں، چوہدری شجاعت

کورونا اور دیگر آفات ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہیں، چوہدری شجاعت 


لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے سورج گرہن کے موقع پر رب العالمین کے حضور گڑگڑاتے ہوئے دعا کی کہ یا اللہ کریم ہمارے گناہوں کو معاف فرما دے اور ہم پر رحم فرما۔ اے زمین و آسمان کے حقیقی مالک اور فرمانروا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کورونا اور دیگر تمام آفات ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہیں، اللہ کریم تو قرآن پاک میں بجا ارشاد فرماتا ہے کہ اگر تم میری اطاعت کرو گے تو میں تمہیں کیوں عذاب مبتلا کروں گا، واقعی ہم تیری اطاعت سے دور ہو گئے ہیں، ہم پر اپنا فضل و کرم فرما، تیرے رحم کا کوئی کنارہ نہیں، ہماری غلطیاں اور گناہ معاف فرما دے اور ہمیں کورونا اور دیگر آفات سے نجات عطا فرما۔

تازہ ترین