• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش لیگ لالیگا: ریال میڈرڈ نے بارسلونا کو پیچھےچھوڑدیا

اسپینش لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ نے بارسلونا کو پیچھےچھوڑ دیا، لیگ میچ میں حریف ریال سوشیڈاڈ (Real Sociedad) کو دو۔ایک سے شکست دے دی۔

اسپینش لالیگا کے لیگ میچ میں ریال میڈرڈ کا سامنا ریال سوشیڈاڈ سے تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، لیکن ریال میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس اور کریم بینزیما کے گولز کی بدولت دو۔ایک سے کامیابی حاصل کرکے لالیگا میں بارسلونا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ریال میڈرڈ کے ہیڈ کوچ زین الدین زیڈان کہتے ہیں کہ ہمیں ٹاپ پر رہنے کے لئے تمام میچز جیتنا ہوں گے۔

ریال میڈرڈ بدھ کو ریال مالورکا کا سامنا کرے گی۔

تازہ ترین