• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی اجلاس، ارکان آپس میں الجھ پڑے

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے اراکین آپس میں الجھ پڑے۔

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی کلثوم چانڈیو کی تقریر کے دوران گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اراکین نے شور شرابا کیا۔

اس موقع پر کلثوم چانڈیو نے اپوزیشن رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کو باگڑی کہہ کر مخاطب کیا۔

شور شرابے کے دوران ڈپٹی اسپیکر نے با ر بار نصرت سحر سے خاموش رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ آپ یہ جھگڑا بند کریں اور ہاؤس کو متاثر نہ کریں۔

اس موقع پر امتیاز شیخ اور مکیش کمار چاولہ نے مداخلت کی اور اسپیکر سے ہاؤس آرڈر میں لینے کا مطالبہ کیا۔

مکیش چاولہ نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ ناقابل برداشت ہے، آپ ہاؤس کنٹرول کرنےکی کوشش کریں۔

انہوں نے نصرت سحر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن تم ٹی وی پر آگئی ہو، اب تو خاموش ہوجاؤ۔

مکیش چاولہ نے مزید کہا کہ اگر یہ (نصرت سحر) خاموش نہ ہوئیں تو میں اپنے اراکین کو بھی چپ نہیں کرواسکوں گا۔

تازہ ترین