• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر لیونل میسی آج اپنی33ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

1987کو ارجنٹائن کے ساحلی علاقے روزیریو میں جارج آندریز میسی کے گھر پیدا ہونے والے لیونل میسی نے فٹ بال کے کھیل کو ایک نئی جہت عطا کی جس کے نتیجے میں فٹ بال محض ایک کھیل ہی نہیں رہا بلکہ ایک فن کی شکل اختیار کر گیا۔

میسی بچپن ہی سے فٹ بال کی طرف راغب تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے اسکول کا زیادہ تر وقت کلاس روم میں گزارنے کے بجائے فٹ بال گراؤنڈ میں گزارتے تھے۔

فٹ بال کلب سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے لیونل میسی کا شمار دنیائے فٹ بال کے اول درجے کے کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے جو فٹ بال کی دنیا کے کئی اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔

تازہ ترین