• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ کی فلم ’بول‘ کے 9 سال مکمل، مداحوں کی شکرگزار

پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم ’بول‘ کے 9 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنی ایک پرستار کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اس فلم کو کامیاب بنانے والوں کی شکرگزار ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لال دل والی ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے مداحوں سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

ماہرہ کی پرستار کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ نا صرف فلم بول کے 9 سال مکمل ہوئے ہیں بلکہ ماہرہ کے ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں جادو جگانے کو بھی 9 سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے ماہرہ کے نامور کرداروں کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ پاکستان کے پاس ماہرہ جیسی اداکارہ ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم بول سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

ہدایت کار شعیب منصور کی2011 میں بنائی گئی اس فلم میں ماہرہ خان نے گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاتھا ۔ فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا تھا۔

تازہ ترین