• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا نے اپنے مداحوں کو بچوں کی صحت سے متعلق اہم معلومات سے آگاہ کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شنیرا نے اپنی بیٹی عائلہ اکرم کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کی بیٹی باغ میں موجود سورج کی دھوپ لے رہی ہیں۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شنیرا نے لکھا کہ ’بچوں کی بہتر نشونما کے لیے سورج کی روشنی بہت ضروری ہے۔‘

شنیرا نے لکھا کہ ’اور سورج کی دھوپ سے ناصرف بچوں کی نشونما اچھی ہوتی ہے بلکہ وہ مضبوط بھی بنتے ہیں اور خوش بھی رہتے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے کو روزانہ اچھی مقدار میں سورج کی روشنی لازمی ملے تاکہ وہ صحت مند رہے۔‘

شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں متعدد ہیش ٹیگز کے ساتھ StrongBones ، Vitamin D ، StrongImmuneSystem اور MorningSun ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شنیرا نے مداحوں کو اُن کے قرنطینہ میں گزارے گئے 100 دن کے بارے میں بتایا تھا کہ اُنہوں نے قرنطینہ میں اپنی 38ویں سالگرہ منائی، پیزا بنانا سیکھا، اپنی بیٹی کو تیراکی سیکھائی، شوہر اور بچوں کے ساتھ لڑائی کی، والدہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا، رات کی چاندنی میں چھت پر رات گُزاری، سبزی پکانا سیکھی، یوم پاکستان منایا، مستحق لوگوں کی مدد بھی کی۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ ’ماہ صیام بڑی خوبصورتی سے گُزارا، نماز پڑھنا سیکھی، عید کی خوشیاں منائیں، شوہر کی 54ویں سالگرہ منائی، ٹک ٹاک بنائی، پڑوسیوں سے بات چیت کی۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ مصروفیت میں گزرے قرنطینہ کے 100دن بہت اچھے اور یادگار تھے۔

تازہ ترین