• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں 1098 نئے کورونا کیسز سامنے آئے: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی اور بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1098 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6458 نئےٹیسٹ کیے گئے، سندھ بھر میں اب تک409145  ٹیسٹ ہوچکے ہیں جبکہ 75168 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 کورونا کے مریض انتقال کرگئے،  کورونا کے باعث ابتک 1178 اموات ہوچکی ہیں، آج مزید 1267 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، ابتک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 40740 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 33131 مریض زیرعلاج ہیں، گھروں میں 31665 اور آئسولیشن سینٹرز میں 78 مریض زیرعلاج ہیں، مختلف اسپتالوں میں 1388 کورونا کےمریض زیرعلاج ہیں، آج 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وقت کورونا کے 99 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کراچی کی صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 494 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع جنوبی میں 208، ضلع شرقی میں 141، ضلع وسطی میں 48، ملیر میں 44، کورنگی میں 32، ضلع غربی میں 21 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران حیدرآباد میں 34، گھوٹکی میں 33، سکھر میں 15، شکارپور میں 8، سانگھڑ میں 6، عمرکوٹ اور دادو میں 5-5، لاڑکانہ اور میرپورخاص میں 4-4 مزید نئے کیسز ظاہر ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جامشورو اور بدین میں 2-2، ٹھٹھہ اور سجاول میں ایک ایک نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا بھرپور خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

تازہ ترین