• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینا ملک کا غیر معینہ مدت کے لئے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ وینا ملک نے غیر معینہ مدت کے لئے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں۔اس سے قبل انہوں نےکہا کہ فاق، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سینٹ کے ممبران اسمبلی کی سالانہ تنخواہ 35 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ کے قریب بنتی ہے ان میں زیادہ تر ٹیکس چور کرپٹ بدیانت ہیں۔کیا ایک غریب ملک کی غریب عوام اس لیے ٹیکس دیتی ہے کہ خود کو غریبوں کے نمائندے کہنے والے اربوں روپے تنخواہ لیتے رہیں؟اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں ۔

تازہ ترین