اسلام آباد (این این آئی)امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ جمعرات کو شہری چوہدری افتخار احمد نے سنتھیا رچی کے خلاف درخواست دائر کردی،درخواست میں سنتھیا رچی، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ سنتھیا رچی کا ویزہ مارچ 2020 میں ختم ہوچکا، اس وقت وہ پاکستان میں غیر قانونی طور مقیم ہے،ویزہ لگنے تک سنتھیا رچی کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی لگائی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سنتھیا نے میڈیا پر کہا کہ میں نے انویسٹیگیشن کی ہے اور میرے پاس بہت سارے لوگوں کے خلاف ثبوت موجود ہے۔