• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، حمزہ شہباز اور ساتھیوں کی درخواست ضمانت،وکیلوں کے پیش نہ ہونے پر ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن میاں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے نیب ریفرنس میں شریک ملزمان حمزہ شہباز ، فصل داد عباسی اور شعیب قمر کی ضمانت بعد از گرفتاری سے متعلق دائر اپیلوں کی سماعت ملزمان کے دو وکلاء کی طبی بنیادو ں پر عدم دستیابی کی بناء پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے ، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحیٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کی تو سید قلب حسن ایڈووکیٹ نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ علالت کے باعث ملزمان کے دو وکلاء حاضر نہیں ہو سکے۔

تازہ ترین