• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، 18.5 کھرب کے41 مطالبات زرمنظور



لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی میں بجٹ منظوری کا پہلا مرحلہ مکمل، 18 کھرب 48 ارب84 کروڑ 90 لاکھ 72 ہزار روپے مالیت کے41 مطالبات زر کثرت رائے سے منظور کرلئے گئے۔گلوٹین قانون کے تحت اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک مسترد کردی گئیں۔آج جمعہ کے روز پنجاب کے سال2020-21ء کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔وزیر قانون راجہ بشار ت نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف سب سے آگے ڈاکٹرز سے بھی پہلے پولیس لڑ رہی ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہماری حکومت نے28ہزار سے زائد نئی بھرتیاں میرٹ پرکی ہیں۔

تازہ ترین