• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جن کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے انہیں پی سی بی نے گھر بھیج کر غلطی کی جب کھلاڑی پریشان ہے تو کرکٹ بورڈ کو ان کی خود دیکھ بھال کرنی چاہیے تھی۔

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے محمد حفیظ کے عمل اور پی سی بی کے میڈیکل اسٹاف پر بھی کڑی تنقید کی۔

سابق کپتان انضمام الحق نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے پی سی بی کے اس عمل پر تنقید کی کہ کورونا کے مثبت ٹیسٹ آنے والے کرکٹر کو پی سی بی نے تنہا چھوڑ دیا۔

سابق چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ پی سی بی میڈیکل اسٹاف کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، کیونکہ کھلاڑی پریشانی میں احتیاطی تدابیر پوچھنے کیلئے میڈیکل اسٹاف کو فون کرتے رہے لیکن کسی نے دو روز تک فون نہیں اٹھایا۔

سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے اپنی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سوشل میڈیا پر ڈال کر جگ ہنسائی کا موقع دیا، ایسا لگتا ہے کہ پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔

تازہ ترین