• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے


جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ٹنڈو الہ یار میں احتجاج کیا گیا۔

لاہور
لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی کیمپ میں صحافیوں نے شرکت کی، سینئر صحافی شاہین قریشی، مقصود بٹ، امجد فاروق سمیت دیگر صحافیوں کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے ان کو فوری رہا کیا جائے۔

مظاہرین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میرشکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پشاور
پشاور میں احتجاجی مظاہرہ جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے سامنے کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، تاہم جنگ اور جیو عوام کی آواز ہے جسے دبایا نہیں جا سکتا۔

کوئٹہ
کوئٹہ میں میرشکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں جنگ بلڈنگ کے باہر مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے میں جنگ اور جیو کے کارکنوں نے شرکت کی اور میرشکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ٹنڈو الہ یار
ٹنڈو الہ یار ضلع کونسل کےچیئرمین مخدوم علی محمد ولہاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

ضلع کونسل کے ممبر غلام محمد باغی نے میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی اور فوری رہائی کے لئے قرارداد پیش کی جو ایوان نے بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا کہ ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے ایڈیٹر ان چیف کو جلد رہا کیا جائے۔

تازہ ترین