• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دیدی


وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کی منظوری دے دی۔

جون کے مہینے کے اختتام سے 4 روز قبل ہی پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے جاری کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

آج رات 12 بجے سے پٹرول 25 روپے 58 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے، مٹی کا تیل 23 روپے50 پیسے اور ڈیزل 17 روپے 84 پیسےفی لیٹر مہنگا ہوجائے گا۔

پٹرولیم مصنوعات میں تازہ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل 101 روپے 46 پیسے، مٹی کا تیل 59 روپے اور لائٹ ڈیزل 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین