• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 98 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 5 بڑے ممالک میں امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ شامل ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4لاکھ 97ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ ساڑھے 49 لاکھ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

امریکا متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے، جہاں 24لاکھ 70ہزار افراد مرض کا شکار بنے، 7لاکھ 65ہزار صحتیاب اور 1لاکھ 26ہزار سے زائد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر برازیل ہے، جہاں اب تک 12لاکھ 33ہزار سے زائد افراد مرض کا شکار بن چکے ہیں،6لاکھ 74ہزار صحتیاب اور 55ہزار سے زائد لقمہ اجل بن گئے۔

تیسرے نمبر روس ہے، جہاں عالمی وبائی مرض سے 6لاکھ 20ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، 3لاکھ 24ہزار سے زائد صحتیاب اور 8ہزار 781جان سے گئے۔

بھارت کورونا وائرس سے 4 چوتھا بڑا ملک ہے، جہاں 5لاکھ 10ہزار افراد مرض میں مبتلا ہوئے، 2لاکھ95ہزار سے زائد صحتیاب اور 15ہزار7سو اموات ہوئیں۔

بھارت میں ایک روز کے دوران 17ہزار نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، مرض کے پھیلاؤ کے پیش نظر 12اگست تک ٹرین آپریشن بند کردیا گیا ہے۔

برطانیہ میں 3لاکھ 9ہزار افراد کورونا وائرس کے مریض بنے جن میں سے 43 ہزار سے زائد جان کی بازی ہار گئے۔

میکسیکو میں ایک روز کے دوران 6 ہزار500 کیس رجسٹرڈ ہوئے جبکہ کل اموات 25ہزار تک پہنچ چکی ہیں۔

تازہ ترین