• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ مین ہول پر ڈھکن لگانا نہیں، ان کی رکھوالی کرنا ہے، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ٹاؤن کے پاس اختیارات ان سے زیادہ ہیں، اس کے بعد بھی اگر وہ کہیں اسٹریٹ لائٹس نہیں لگائیں تو گھر جائیں۔

اسکیم 33 میں رحیم بخش سومرو روڈ کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ مسئلہ مین ہول پر ڈھکن لگانا نہیں ان کی رکھوالی کرنا ہے، یہ ڈھکن جہاں جا کر بکتے ہیں وہاں کریک ڈاؤن کریں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ صفورا ٹاؤن کی پہلوان گوٹھ کی سڑک سے متعلق اگلے ہفتے ٹینڈر آ جائے گا، ناتھا خان فلائی اوور کی سائیڈ سے نجی یونیورسٹی تک سڑک بنائیں گے، 31 جنوری تک قیوم آباد سے شہید ملت والا کوریڈور مکمل کریں گے۔

مرتضیٰ وہاب  نے کہا کہ بی آر ٹی کے مالی مسائل حکومت نے حل کردیے، ریڈ لائن پر کام شروع ہو چکا ہے، مارچ سے جولائی تک ریڈ لائن کے مختلف حصوں کا کام مکمل کرنا ہے، 23  مارچ 2026 تک شاہراہ بھٹو کا کام مکمل کریں گے۔ 

قومی خبریں سے مزید