• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیا کی رحمٰن ملک پر مقدمے کی درخواست، پولیس کا جواب جمع نہ ہوا


اسلام آباد کی عدالت میں امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کی سابق وزیرِ داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے جواب جمع نہ ہوسکا۔

ایس پی کمپلینٹ کی جانب سے آج کمنٹس فائل نہیں کیے جا سکے، جبکہ رحمٰن ملک کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے اپنا وکالت نامہ داخل کیا۔

عدالت نے سنتھیا ڈی رچی کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کر کے آج جواب طلب کر رکھا تھا۔

سنتیھا رچی کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو مقدمے کے اندراج کی درخواست دی تھی مگر کوئی کارروائی نہ ہوئی، عدالت احکامات جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سنتھیا کی رحمٰن ملک پر مقدمے کی درخواست، پولیس کو نوٹس جاری

تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے سنتھیا ڈی رچی کی درخواست پر رحمٰن ملک کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

سنتھیا رچی کے وکیل نے باہر میڈیا کو بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج چھٹی پر تھے، عدالتی اسٹاف نے آئندہ تاریخ سماعت سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین