• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، پاک افغان بارڈر پیدل آمدروفت کیلئے بحال

شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈرغلام خان کو 3 ماہ بعد پیدل آمدروفت کے لئے کھول دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد علی کا کہناہے کہ آمدروفت بحال ہونے سے کورونالاک ڈاون میں پھنسے سینکڑوں مسافر آجاسکیں گے، جبکہ افغانستان سےآنےوالےکسی مسافر میں کورونا کی علامتیں پائی گئیں تو پہلے قرنطینہ کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایاکہ کورونا لاک ڈاؤن سے خوست اور میران شاہ میں سینکڑوں مسافر پھنس گئے تھے، افغانستان سے آنے والےمسافروں کو ایس او پیز پر عمل کے بعد پاکستان داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مسافروں کیلئے بارڈر پر قرنطینہ مرکز سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں، مسافروں کی آسانی اور استقبال کیلئے تحصیلدار اور دیگر عملہ موجود رہےگا ۔

واضح رہے کہ غلام خان بارڈر پر تجارت پہلے ہی بحال کردی گئی تھی۔

تازہ ترین