• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں بینک لوٹنے والے دو پاکستانی گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر عبدالرب کا کہنا ہے کہ امریکا میں بینک لوٹنے والے دو پاکستانی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایف بی آئی نے دونوں ملزمان کی گرفتاری پر 30 ہزار ڈالر انعام مقرر کررکھا تھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کو لاہور سے واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، دونوں ملزمان نے نیویارک کے ایک بنک میں ڈکیتی کی تھی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرب نے کہا کہ31 سالہ وقار گھمن نیو یارک میں ٹرک ڈرائیور تھا جبکہ 35 سالہ محسن ضمیر آئی ٹی اسپیشلسٹ ہے۔

،ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ دونوں ملزمام کو لاہور کے ایک بنک میں جلعسازی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

تازہ ترین