• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹالین فٹبال لیگ میں یوونٹس نے لیچے کو چار۔صفر سے ہرا دیا۔ رونالڈو نے رواں سیزن میں 24 واں گول اسکور کیا۔ ہگوائن، ڈائی بالا اور ڈی لائٹ نے بھی گول اسکور کیے۔ یوونٹس کی ٹیم 69 پوائنٹس لیکر ٹاپ لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

اٹالین فٹبال لیگ میں ٹاپ ٹیم یوونٹس کا مقابلہ لیچے سے تھا۔ نسبتاً کمزور حریف کے خلاف بھی یوونٹس کی ٹیم پہلے ہاف میں تو کوئی گول نہ بناسکی۔ لیکن31ویں منٹ میں لیچے کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کردیا گیا۔

دوسرے ہاف میں یوونٹس نے مخالف ٹیم کے دس کھلاڑیوں سے کھیلنے کا بھرپور فائدہ اٹھایا، 53 ویں منٹ میں ڈائی بالا نے ٹیم کا پہلا گول کیا۔ پھر رونالڈو نے پنالٹی اسٹروک پر ٹیم کے لیے دوسرا گول کردیا۔ ہگوائن اور ڈی لائٹ نے گول کرکے یوونٹس کو چار۔صفر سے فاتح دلوائی۔

پوائنٹس ٹیبل پر یوونٹس 69 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، لازیو 62 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انٹرمیلان 58 پوائنٹس لیکر تیسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین