• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں، نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ بے بنیاد اورحقائق کے برعکس بیانات دے کر اصل حقائق کو چھپایا نہیں جاسکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے باوجود وزیراعظم عمران خان متنازع بیانات سے گریز نہیں کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نےکہا کہ وزیراعظم کا اپنی نااہل ٹیم پر فخر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی پالیسی نے ملک کو دراصل بحرانی کیفیت سے دوچار کردیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تجاویز مان لی جاتیں تو اس وقت بحرانی کیفیت پیدا نہ ہوتی۔

تازہ ترین