• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن سے بھرپور فلم ’مولان‘ کی ریلیز میں پھر تاخیر


دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی نے بھی اپنی نئی آنے والی فلم ’مولان‘ کی ریلیز روک دی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث نہ صرف ایوارڈز بلکہ فلمز کی ریلیز بھی متاثر ہورہی ہیں۔

ان متاثرہ فلمز میں والٹ ڈزنی کی نئی ایکشن فلم ’مولان‘ بھی شامل ہوگئی ہے۔

اس فلم کی ریلیز کی تاریخ مارچ کے مہینے میں رکھی گئی تھی، لیکن اب اس کی ریلیز میں مسلسل تاخیر ہورہی ہے۔

مولان کو آئندہ ماہ 24 جولائی کو بڑے پردے پر ریلیز کیا جانا تھا۔ تاہم اب اس کی ریلیز کی تاریخ کو بڑھا کر 21 اگست کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین