• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض حکومتی اتحادیوں کی وزیراعظم اور ق لیگ کے عشائیہ میں شرکت


بعض حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) دونوں کے عشائیہ میں شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے کی رہنما اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اور آزاد رکن اسلم بھوتانی نے وزیراعظم کے عشائیہ میں حاضری لگوائی اور (ق) لیگ کے ہاں کھانا کھایا۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ (ق) لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلم بھوتانی، خالد مگسی، اسرار ترین، احسان ﷲ ریکی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، زبیدہ جلال اور روبینہ عرفان عشائیہ میں شریک ہوئے۔

چودھری مونس الٰہی، چودھری سالک حسین اور چودھری حسین الٰہی بھی عشائیے میں شریک تھے جبکہ چودھری شجاعت حسین گجرات میں ہونے کے باعث عشائیہ میں شریک نہیں ہوئے۔

دوسری طرف بعض حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم اور چودھری برادران دونوں کے عشائیہ میں شرکت کی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات میں (ق) لیگ کے عشائیے میں شرکت پر اعتماد میں لیا۔

بی اے پی اراکین کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ کے عشائیے میں شرکت کی پہلے یقین دہانی کرا چکے ہیں۔

جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا اور آزاد رکن اسلم بھوتانی نے بھی وزیر اعظم کے عشائیہ میں حاضری لگوائی اور چودھری برادران کے عشائیے میں بھی شریک ہوئے، جبکہ ایم کیو ایم اراکین چودھری برادران کے عشائیے میں شریک نہیں ہوئے۔

تازہ ترین