بالی ووڈ کی فلمی دنیا کو چھوڑنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے کریلے کو ناپسندیدہ سبزی قرار دیتے ہوئے مداحوں سے سوال بھی کرلیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’لوگ کریلے کیسے کھا لیتے ہیں اور کیوں کھاتے ہیں؟
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دنیا میں اتنی بے شمار بہترین چیزیں ہیں تو کریلے کھانے کی کیا ضرورت ہے۔
سابقہ اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر ان کے مداح دو حصوں میں بٹ گئے۔ ایک وہ جنہیں کریلے پسند ہیں اور ایک وہ جنہیں کریلے سخت ناپسند ہیں۔
زائرہ کے مداح کریلوں کی پسندیدگی اور ناپسندیدگی کی وجوہات بھی بیان کرنے لگے۔
ایک صارف نے کریلوں سے محبت کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ کریلے اور بھنڈی صرف ان لوگوں کو پسند نہیں جن کے گھر میں کسی کو یہ سبزیاں بنانی نہیں آتیں۔
یہ بھی پڑھیے: زائرہ وسیم نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا
واضح رہے کہ اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی زائرہ وسیم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر احادیث اور قرآنی آیات شیئر کرتی رہی ہیں تاہم حالیہ تنازع کے بعد سابقہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک نیا انداز اپنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: زائرہ وسیم کا مزاحیہ پیغام مداحوں کو بھا گیا
زائرہ کو ٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا تھا، سابقہ اداکارہ نے اپنا تصدیق شدہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا تاہم جلد ہی دوبارہ فعال کیا۔