• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کےخلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری فریق بنایا گیا ہے۔

چودھری تنویر ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا ہے کہ ایچ نائن میں مندر کو دی گئی زمین اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے، مندر کی تعمیر کے لیے دی گئی زمین اور تعمیراتی فنڈز واپس لیے جائیں۔

ایک شہری چودھری تنویر ایڈووکیٹ نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی ہے جس میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری وزارت مذہبی امور، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے، چیئرمین سی ڈی اے بورڈ اور چیئرمین یونین کونسل ایچ نائن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں مندر کی تعمیر کے لئے دی گئی زمین واپس لی جائے، ہندو مندر کی تعمیر کے لئے تعمیراتی فنڈز بھی واپس لیے جائیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایچ نائن میں مندر کو دی گئی زمین اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے، اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرایا جائے۔

تازہ ترین