• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل، پیرس کی میئر پھر منتخب


فرانس بھر میں کوروناوائرس کے باوجود بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ  مکمل ہوگیا۔ نتائج کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کی میئر این ہیڈلگو نے کامیابی حاصل کرکے سوشلسٹ پارٹی کے 40 سالہ اقتدار کو برقرار رکھا ہے۔

 دوسرے نمبر رچیڈا دتی (ایل آر) رہیں، جبکہ صدر ایمانیول میکروں کی جماعت کی امیدوار موجودہ وزیر اگنس بوزین، صرف 13 فیصد ووٹ حاصل کر سکیں۔

علاوہ فرانس بھر میں سوشلسٹ امیدواروں اور نئی پارٹی کا پلہ بھاری رہا بعض مقامات پر گذشتہ 70 سالوں سے کامیاب ہونے والی جماعت کے امیدوار شکست سے دوچار ہو گئے۔

ان انتخابات میں فرنٹ نیشنل لی پین کی جماعت کو شکست کا سامنا رہا، ان انتخابات میں 9 پاکستانی نژاد بھی کونسلر منتخب ہوئے ہیں جن میں دو خواتین شامل ہیں۔ بھوبھینی کے میئر کے امیدوار عبد الصادی کامیاب ہوئے،  جن کو نوجوان معروف کاروباری و سماجی شخصیت راجہ کاشف الطاف، ملک عبدالحمید اور ارشاد حسین سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور حمایت حاصل تھی۔

 انتخابی مہم اور کامیابی کی خوشی میں نکالی گئی ریلی میں پاکستانی سبز ہلالی پرچم فرانسیسی پرچم کے ساتھ لہراتے ہوئے نظر آیا۔ جیو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انتخابی مہم میں پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور کوریج بھی کی۔

ویلرلیبل، پیری فیت، کارج، سمیت 9 کے قریب بلدیاتی اداروں میں پاکستانی کمیونٹی نے حمایت کی تھی وہ سب کامیاب ہوئے اور وہاں پاکستانی نوجوان بھی ان کے پینل میں بطور کونسلر کامیاب ہوئے ہیں۔

فرانس بھر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے لئے پولنگ کا سلسلہ صبح سے شام تک پرامن طور پر جاری رہا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے لاک ڈاؤن کے باعث دوسرا مرحلہ مارچ میں ملتوی کر دیا گیا تھا۔

 صبح سے پولنگ کا سلسلہ سست روی کا شکار تھا شام کو کچھ بہتری آئی،  پھر بھی پولنگ کا تناسب ماضی کی نسبت کم رہا۔ پولنگ اسٹیشن پر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا۔

تازہ ترین