• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکوک لائسنسوں کے اعتراف سے قومی ایئر لائن کو دھچکا لگا‘رضاربانی

کراچی (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پائلٹس کی مشکوک لائسنسوں اور جعلی ڈگری کے اعتراف سے سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کی ساکھ کو شدید دھچکا لگا۔ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ بین الاقوامی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے لائسنس اجراء اور حفاظتی اقدامات میں کوتاہی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی اے اے کی سربراہی ڈیپوٹیشن پر آئے ڈی جی کررہے ہیں۔

تازہ ترین