• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملے میں استعمال گاڑی کراچی کے ایک شوروم سے نقد خریدی گئی

حملے میں استعمال گاڑی کراچی کے ایک شوروم سے نقد خریدی گئی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کراچی کے ایک شو روم سے نقد رقم میں خریدی گئی جس کیلئے سلمان حمل کا شناختی کارڈ استعمال ہوا ، اسٹاک ایکسچینج واقعہ چینی قونصلیٹ حملے سے مشابہت رکھتا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کراچی کے ہی ایک شو روم سے کیش خرید ی گئی تھی ۔ چینی قونصل خانے پر حملے میں استعمال گاڑی بھی خریدی گئی تھی اسی لئے ان دونوں واقعات میں مماثلت ہے،جو اسلحہ اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہو اوہ چینی قونصلیٹ پر حملے میں استعمال اسلحے سے مشابہت رکھتا ہے۔ سی ٹی ڈی کے سینئر افسر راجا عمر خطاب نےبتایا کہ دہشت گردوں کو جہاں ہلاک کیا گیا ان پوائنٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

تازہ ترین