• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید سب انسپکٹر محمد شاہد کی نمازجنازہ ادا، سعید غنی، مشتاق مہر، غلام نبی میمن، پولیس و رینجرز کے افسران کی شرکت

کراچی: شہید سب انسپکٹر محمد شاہد کی نمازجنازہ ادا


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے حملے کے دوران شہید ہونیوالے سب انسپکٹرمحمدشاہد ولدعارف کی نمازجنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرزگارڈن میں ادا کردی گئی، اس موقع پرپولیس کے خصوصی دستے نےشہید سلام پیش کیااورپھولوں کی چادر چڑھائی۔نمازجنازہ میں وزیرتعلیم سندھ سعید غنی،آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے علاوہ پولیس اور رینجرز کے سینئر افسران شہیدکے ورثاء اوراہلیان علاقہ نےکثیرتعداد میں شرکت کی۔آئی جی سندھ نے شہید پولیس افیسر کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئےمحکمہ پولیس کیلئے شہید کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اس موقع پر شہید کے ورثاء کے لیئے محکمہ‌پولیس سندھ کی جانب سےمروجہ مراعات دینے کا اعلان کیا اور متعلقہ پولیس افسران کوہدایات دیں کہ اس حوالے سےتمام تر ضروری قانونی دستاویزی امور کوجلدسےجلدمکمل کیا جائے۔

تازہ ترین