آپ آف لائن ہیں
اتوار20؍ذیقعد 1441ھ 12؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، اب دو دن بعد ہوگا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا منگل کو بلایا گیااجلاس ملتوی کر دیا گیاہے۔ اجلاس کیلئے 12 نکاتی ایجنڈا کیا گیا تھا۔ یہ اجلاس اب ایک دو دن بعد ہوگاجس میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے زائرین مینجمنٹ پا لیسی منظوری کیلئے پیش کی جا ئے گی۔ پالیسی کے تحت ایک ریگو لیٹری فریم ورک بنا یا جا ئیگا۔ایران ، عراق اور شام کے زائرین کے زیارات پر جانے کو منظم بنا یا جائیگا ۔ ا س کیلئے نظامت حج کی طرح نظامت زیا رات انتظا مات کریگا۔ کابینہ نے زیارات پا لیسی کیلئے پیر نور الحق قادری ، علی زیدی ، شیر یں مزاری ، علی محمد خان اور ندیم افضل چن پر مشتمل سب کمیٹی بنا ئی تھی ۔ سب کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں زیارات پا لیسی کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید