• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر حملے کی اطلاعات بھی ہیں ،اسپیکر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دہشتگردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر حملے کی اطلاعات بھی ہیں ،ارکان احتیاط کریں ،یہ انکشاف اسپیکر آغاسراج درانی نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا، اسپیکر آغا سراج درانی نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کو دہشتگردوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں دہشتگردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی پر حملے کی اطلاعات تھیں جبکہ دہشتگردوں سے سندھ اسمبلی کی تصاویر بھی برآمد ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سندھ اسمبلی کی سکیورٹی ہم نے بڑھادی ہے وزیراعلی مرادعلی شاہ بھی تمام صورتحال سے باخبر ہیں اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ کچھ دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے ان سے اسمبلی کی تصاویر بھی ملی تھی۔

تازہ ترین