• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈ کپ، سری لنکا نے بنگلادیش کو 7 رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرا دیا۔

ممبئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں فاتح ٹیم کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 9 وکٹ پر 195 رنز بنا سکی۔

میگا ایونٹ کا دلچسپ میچ جیوسوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

میچ میں سری لنکن ٹیم کی پہلی وکٹ پہلی گیند پر گر گئی، لیکن پھر کپتان چماری اتاپتو اور ہاسینی پریرا نے اسکور 72 رنز تک پہنچایا۔

چماری اتاپتو 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں جبکہ ہاسینی پریرا نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے بعد نیلاک شیکا سلوانے 37 رنزبنائے لیکن دوسری جانب سے کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکی اور ٹیم 49ویں اوور میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بنگلادیش کی شورنا اختر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی 3 وکٹیں تو 44 رنز پر گر گئیں، لیکن اس کے بعد شرمین اختر اور کپتان نگار سلطانہ نے اسکور 126 تک پہنچا دیا۔

نگار سطانہ 77رنز بنا کرآؤٹ ہوئیں تو اس کے بعد کسی بیٹر نے شرمین کا ساتھ نہ دیا، ایک ایک کر کے وکٹیں گر تی رہیں اور ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 195 رنز بنا سکی۔

شرمین 64رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ سری لنکا چماری اتاپتو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید