• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نومولود کی لاش برآمد، مبینہ طور پر چوتھی منزل سے پھینکا گیا



فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے لانڈھی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر عمارت کی چوتھی منزل سے پھینکا گیا ہے۔ عمارت میں موجود دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کپڑوں میں لپٹی ہوئی تھی۔

 ابتدائی اطلاع کے مطابق بچی چوتھی منزل سے پھینکی گئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ بچی کو کس نے پھینکا۔ تاہم قریبی عمارت سے ایک مشکوک خاتون اور مرد کو حراست میں لیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کے اطراف میں لگے کیمرے کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید