کئی لوگ بالوں میں تیل لگانا چاہتے ہیں لیکن چکناہٹ اور بھاری پن کے احساس کو بالکل بھی پسند نہیں کرتے ہیں۔
وزنی تیل سے بال بے جان لگتے ہیں، یوں انسانی شخصیت بھی ماند پڑجاتی ہے، کچھ قدرتی تیل ایسے بھی ہیں، جو ہلکے ہوتے ہیں اور بالوں کو چپ چپا بھی نہیں بناتے۔
یہ تیل بالوں کی غذائیت کو پورا کرتے ہیں، اُن کی نمی اور چمک لوٹا دیتے ہیں، بال اتنے مضبوط بنادیتے ہیں کہ وہ ٹوٹنے سے بچ جاتے ہیں۔
ان ہلکے تیل میں پہلا نام آرگن آئل کا ہے، جو وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے، اسے روزانہ بھی استعمال کیا جائے تو بھاری پن اور چکناہٹ کی شکایت نہیں ہوگی۔
دوسرے نمبر پر روغن عناب یعنی جوجوبا آئل ہے، یہ بالوں میں جلدی جذب ہوکر انہیں مضبوط اور ٹوٹنے سے بچاتا ہے، بالوں کی نمی لوٹتا ہے، انہیں نرم اور صحت مند بناتا ہے۔
تیسرے نمبر پر انگور کے بیج کا تیل ہے، یہ تیل ہلکا ہونے کے ساتھ بالوں کی نمی برقرار رکھنے کے ساتھ انہیں قدرتی چمک دینے کا بھی کام کرتا ہے۔
چوتھے نمبر پر بادام کا تیل ہے، جو بالوں کے لیے غذائیت بخش ہے، اس تیل میں وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں، یہ سر کی جلد کو صحت مند بناتا ہے اور دو منہ والے بال کم کردیتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔