اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہبازشریف سول و عسکری قیادت کے ہمراہ آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت بھی ہوگی۔وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں فیوچر انونسٹمنٹ اینیشی ایٹو سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی سعودی عرب جائیں گے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ 17 ستمبر کو بھی سعودی عرب کا غیر معمولی دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں ایک ’دوطرفہ تذویراتی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے تھےجس کے تحت یہ طے پایا تھا کہ کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔